اسلام آباد: ڈاکٹر محمد سلمان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر محمد سلمان کو تین سال یا مستقل افسر کی تعیناتی تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پمز کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی اور ادارے سے متعلق امور پر بریفنگ لی۔
ڈاکٹر محمد سلمان اس سے قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے باوجود سی ای او این آئی ایچ کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سانحہ پمز کی رپورٹ پر وزیراعظم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افسران کو معطل کردیا تھا۔