Wed, September 16, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے لندن سے استنبول روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار استنبول میں اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت بھی متوقع ہے۔

نائب وزیراعظم کا استنبول کا دورہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: