Wed, September 16, 2026

ڈولی پارٹن کے مرنے کے بعد مداحوں کا ردِعمل، گانوں کی سٹریمنگ میں حیران کن تیزی

ڈولی پارٹن کے مرنے کے بعد مداحوں کا ردِعمل، گانوں کی سٹریمنگ میں حیران کن تیزی

امریکہ : امریکی میوزک انڈسٹری کی لیجنڈری فنکارہ ڈولی پارٹن کے انتقال کے بعد ان کے گانوں کی مقبولیت میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ دنیا بھر میں مداحوں نے ان کی موسیقی سن کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، جس کے باعث وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ سٹریم ہونے والی فنکارہ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولی پارٹن کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد میوزک اور ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ان کے گانوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے ان کے کئی معروف گانوں کو دوبارہ سننا شروع کیا، جس سے ان کے مجموعی سٹریمز معمول کی سطح سے کہیں زیادہ بڑھ گئے۔

موسیقی کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی کمپنی کے مطابق ڈولی پارٹن کے انتقال کے روز ان کے آڈیو اور ویڈیو سٹریمز تقریباً 25 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئے۔ یوں ان کی موسیقی کی روزانہ سٹریمنگ میں تقریباً 1280 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

امریکی صارفین میں بھی ڈولی پارٹن کے گانوں کو دوبارہ سننے کا رجحان نمایاں رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ان کے آڈیو اور ویڈیو سٹریمز تقریباً 12 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 63 لاکھ یومیہ ہوگئے۔

ڈولی پارٹن کے مداحوں نے ان کے مقبول گانوں کے ذریعے اپنی پسندیدہ فنکارہ کو یاد کیا۔ ان کی موسیقی کی جانب اس بڑے پیمانے پر دوبارہ توجہ نے یہ ثابت کردیا کہ ان کا فن کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود سامعین میں اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہے۔

گلوکاری کے علاوہ ڈولی پارٹن نے نغمہ نگاری اور اداکاری میں بھی کامیابیاں حاصل کیں اور اپنے طویل فنی سفر کے دوران عالمی سطح پر ایک منفرد مقام بنایا۔

ان کے انتقال کے بعد سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر گانوں کی مقبولیت میں ہونے والا یہ غیر معمولی اضافہ ڈولی پارٹن کی دیرپا شہرت اور موسیقی پر ان کے گہرے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹیگز: