لاہور:اداکارہ نتاشا علی نے نند اور بھابھیوں کے درمیان تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نند کو والدین کے گھر نہ رہنے کی صورت میں کہاں جانا چاہیے؟۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نند اور بھابھیوں کے تعلقات تب خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے کا موازنہ کرنے لگتی ہیں، خصوصاً جب شوہر بیوی کو تحفے دیتا ہے۔
نتاشا علی نے ساس اور سسر کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر ساس اپنی بہو کو "دوسری کی بیٹی" ہی سمجھتی ہیں، جس سے مسائل بڑھتے ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ حالیہ ڈرامے میں انہوں نے ایک بری بھابھی کا کردار ادا کیا، جو اپنے خاندان کی ایک خاتون کے رویے سے متاثر ہو کر کیا۔