Wed, September 16, 2026

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ، سیلاب کا خدشہ برقرار

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ، سیلاب کا خدشہ برقرار

لاہور : پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، جس سے سیلاب کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق راوی کے شاہدرہ مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ تین لاکھ تین ہزار کیوسک اور ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔ دریں اثنا، دریائے چناب میں سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریمو کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نالہ ڈیک (کنگرا) میں اونچے درجے کا سیلابی پانی موجود ہے جبکہ نالہ بئیں اور بسنتر میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کو محتاط رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی سختی سے اپیل کی ہے۔

ٹیگز: