Wed, September 16, 2026

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا دباؤ برقرار، سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا دباؤ برقرار، سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

لاہور: مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک، چشمہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی آئی ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد کے مقام پر ایک لاکھ 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق دریاؤں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

ٹیگز: