Wed, September 16, 2026

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا جنگی رویہ، سرحدی دیہات خالی کروانا شروع

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا جنگی رویہ، سرحدی دیہات خالی کروانا شروع

اسلام آباد  :  پہلگام میں پیش آئے حالیہ واقعے کے بعد بھارت پر ایک بار پھر جنگی جنون سوار ہو گیا ہے۔ بغیر کسی واضح ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے مودی حکومت نے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور اب عملی طور پر سرحدی علاقوں کے دیہات خالی کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے سامبا، کٹھوا اور اکھنور جیسے حساس علاقوں میں دیہات خالی کرا لیے ہیں، جب کہ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں گرودواروں کے ذریعے عوام کو فصلیں کاٹنے اور علاقہ چھوڑنے کے اعلانات کروائے گئے تھے۔

اس کے ساتھ ہی بھارت نے درجنوں پاکستانی چینلز کو بلاک کر کے اپنی عوام کو حقائق سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہندوتوا سوچ کے تحت پروپیگنڈا مزید مضبوط کیا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ حرکتیں صرف اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارتی عوام بھی مایوس ہو چکے ہیں، اور عالمی سطح پر بھارت کا رویہ خطرناک عزائم کو ظاہر کر رہا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اس طرح کا جنگی طرزِعمل جاری رہا تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

ٹیگز: