کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 4 لاکھ 36 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور یہ 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر ہو گیا ہے۔