لاہور:سیشن کورٹ لاہور میں امیر بلاج قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پر غور کیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد گوگی بٹ کی ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نجف حیدر نے کی، جنہوں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ریلیف میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔