Wed, September 16, 2026

سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع

سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور : لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔ اس دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی اور مزید وقت کی ضرورت ہے۔ اس دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوئے ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے تفتیش مکمل ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی اور کیس کی اگلی سماعت 16 فروری کو مقرر کر دی۔

ٹیگز: