Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹوریج کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی سہولت

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹوریج کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی سہولت

کیلیفورنیا ؛ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئے اور مفید فیچرز متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے تاکہ انہیں مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔ اب ایک نیا فیچر آ رہا ہے جو اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ فیچر خاص طور پر اس لیے بنایا گیا ہے کیونکہ واٹس ایپ پر بہت زیادہ میسجز، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز موصول ہوتی ہیں، جس سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرنے لگتی ہے۔ اب، واٹس ایپ کے نئے "نیو اسٹوریج منیجمنٹ" فیچر کے ذریعے صارفین ہر چیٹ کے انفارمیشن پیج پر جا کر یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی میڈیا فائلز کو فون میں محفوظ رکھا جائے اور کون سی نہیں۔

اس فیچر میں Newest، Oldest اور Largest جیسی آپشنز بھی ہوں گی، جن کی مدد سے آپ آسانی سے فائلز تلاش کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ ان فائلز کو بیک وقت ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے یا ان کو اسٹار کر کے بعد میں تلاش کرنے کے لیے محفوظ بھی کر سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے، اور یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔ تاہم، یہ فیچر اسٹوریج کی کمی کے مسائل کو حل کرنے اور صارفین کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک قدم ہوگا۔

ٹیگز: