لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے کئی اضلاع اسموگ سے متاثر رہیں گے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں بھی خشک موسم برقرار رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بڑے شہروں جیسے سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی خشک اور سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔ پنجاب کے مشرقی اضلاع میں اسموگ کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
شہریوں کو اسموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر وہ افراد جو سانس یا دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔