Wed, September 16, 2026

ایمیزون کا صارفین کو احتیاطی ہدایات جاری، جعلی اشتہارات اور دھوکے سے بچنے کا مشورہ

ایمیزون کا صارفین کو احتیاطی ہدایات جاری، جعلی اشتہارات اور دھوکے سے بچنے کا مشورہ

نیویارک: ایمیزون نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر اپنے 300 ملین سے زائد صارفین کو دھوکہ دہی اور اسکیمرز سے محفوظ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایمیزون نے صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ اس سیل کے دوران جعل ساز سرگرم ہو جاتے ہیں، اور ان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔

ایمیزون نے کہا ہے کہ اس دوران اسکیمرز مختلف طریقوں سے خریداروں کو نشانہ بناتے ہیں، جن میں جعلی فون کالز، ای میلز، اور فشنگ پیغامات شامل ہیں، جن میں صارفین سے ان کے ایمیزون اکاؤنٹ کی معلومات یا لاگ ان کی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ بلیک فرائیڈے اور کرسمس کے موسم میں جعل سازوں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں، کیونکہ خریدار اس دوران بڑی تعداد میں خریداری کرتے ہیں۔

نیشنل ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کے مائیک اینڈریوز نے کہا کہ اس طرح کے دھوکے باز خریداروں کو اس موسم میں سب سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں، اور ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 6.4 ملین صارفین جعلی اشتہارات پر کلک کرنے کے بعد مالی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایمیزون نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ براہِ راست ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آفرز چیک کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے آنے والے پیغامات پر دھیان نہ دیں۔ اس کے علاوہ، صارفین کو یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسے مشتبہ پیغامات جن میں پاس ورڈ یا ادائیگی کی تفصیلات مانگی جائیں، ان سے مکمل طور پر بچیں۔ ایمیزون نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خریداری ہمیشہ محفوظ طریقوں سے کی جائے اور کسی بھی مشکوک رابطے کی صورت میں فوراً رپورٹ کی جائے۔

ٹیگز: