اسلام آباد: موسلادھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے قریب پہنچ گئی ہے، جس پر انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1748.40 فٹ ہے، جب کہ اس کی حد 1752 فٹ مقرر ہے۔ پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھنے کے لیے سپل ویز تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔
ڈیم کے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
اسی دوران، دریائے سندھ میں چشمہ، تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم دیگر بیراج معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔