کراچی: پاکستان کی ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے حالیہ فیشن شو میں اپنی ریمپ واک پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ان پر تبصرے کر رہے ہیں وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔
متھیرا نے انسٹاگرام سٹوری پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں شو میں مدعو کیا گیا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تھائیرائیڈ کے مسائل سے بھی گزری ہیں، جو ان کی جسمانی شکل پر اثر انداز ہوئے۔
اداکارہ نے کہا، "میں چھوٹی ذہنیت رکھنے والے معاشرے کی بڑی لڑکی ہوں، اور لوگوں کی چھوٹی سوچ کو سنجیدہ نہیں لیتی۔" انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مخصوص پیج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس پر مذاق بنایا گیا، اور کہا کہ ایسے پیجز اور افراد کو شرم آنی چاہیے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ وہ دنیا کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی، اپنے اصولوں پر عمل کریں گی، اور اپنے آپ کو خوبصورت سمجھتی ہیں۔