Wed, September 16, 2026

امن واک کا انعقاد: قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت

امن واک کا انعقاد: قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا۔ اس واک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "11 مارچ یوم سیاہ" اور "ہم متحد ہیں" جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ٹیگز: