Wed, September 16, 2026

روس واٹس ایپ پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش میں، مقامی میسجنگ ایپ فروغ دینے کی ہدایت

روس واٹس ایپ پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش میں، مقامی میسجنگ ایپ فروغ دینے کی ہدایت

ماسکو:روس نے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے اور شہریوں کو ریاستی سرپرستی یافتہ میسجنگ ایپ میڪس (MAX) کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

روسی مواصلاتی نگران ادارے روسکومنیڈزو کے مطابق، "اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی پاسداری نہ کرے تو اسے مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔ یہ پابندی اگست میں واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی کے تسلسل کا حصہ ہے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ روس اس اقدام پر اس لیے غور کر رہا ہے کیونکہ واٹس ایپ نے صارفین کی معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس میں ٹیلی گرام اور واٹس ایپ سب سے زیادہ مقبول میسجنگ سروسز ہیں، لیکن حکومت چاہتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی اور فراڈ کی تحقیقات کے لیے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں۔

ٹیگز: