Wed, September 16, 2026

در فشاں سلیم کا ایک کروڑ روپے کی پینٹنگ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

در فشاں سلیم کا ایک کروڑ روپے کی پینٹنگ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

لاہو ر :پاکستان کی معروف اداکارہ در فشاں سلیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک کروڑ روپے مالیت کی پینٹنگ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں وہ در فشاں سلیم سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کس قسم کی پینٹنگ تیار کی ہے۔ اس پر در فشاں سلیم نے مسکراتے ہوئے وائٹ بورڈ پر بنائی گئی ایک لائن نما تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پینٹنگ ایک کروڑ روپے کی ہے۔

در فشاں کا کہنا تھا کہ نایاب اور منفرد پینٹنگز ہی ایسی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں، اور وہ اسی طرح بنتی ہیں۔ ویڈیو میں دانش نواز نے اس پینٹنگ کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ در فشاں کی بنائی ہوئی پینٹنگ ہے، جس کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے مختلف تبصرے کیے، اور زیادہ تر افراد نے در فشاں سلیم کی معصومیت کی تعریف کی۔ بہت سے صارفین نے یہ بھی کہا کہ در فشاں کی بنائی ہوئی پینٹنگ واقعی اتنی مہنگی لگتی ہے۔
 
 

ٹیگز: