Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ اور ڈاکٹر العیسیٰ کے درمیان مکہ میں اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ اور ڈاکٹر العیسیٰ کے درمیان مکہ میں اہم ملاقات

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے اسلامی فہم و آگہی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر حجاج کرام کی سہولت اور دیکھ بھال کے لیے غیر معمولی اور مثالی انتظامات کیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ گہرے مذہبی و سفارتی رشتوں میں منسلک ہیں۔ انہوں نے حجاج کی بہترین خدمت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیگز: