واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، تاہم صدر ٹرمپ مزید پیش رفت دیکھنے کے بعد ہی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران خود امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیلنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔