کراچی: ملک میں سونے کی قیمتیں آج مستحکم رہیں اور کسی قسم کی کمی یا اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا، جہاں فی اونس سونا 3,309 امریکی ڈالر پر مستحکم ہے۔