Wed, September 16, 2026

کراچی میں طویل بجلی بندش پر نیپرا کا اظہارِ تشویش، کے الیکٹرک سے جواب طلب

کراچی میں طویل بجلی بندش پر نیپرا کا اظہارِ تشویش، کے الیکٹرک سے جواب طلب

اسلام آباد: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گھنٹوں طویل بجلی کی بندش پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو کراچی کے مختلف علاقوں سے بجلی کی طویل بندش کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی زائد بتایا گیا ہے، جبکہ کئی صارفین نے 2.5 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی شکایت بھی کی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل بندش سے نہ صرف شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس کا منفی اثر کاروباری سرگرمیوں اور معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر موجودہ صورتِ حال کی وضاحت فراہم کرے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

ٹیگز: