Wed, September 16, 2026

اسلام آباد سفارتی محاذ کا مرکز؛ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی آمد، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ روکنے کے لیے 'ٹرائیکا' متحرک

اسلام آباد :مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی میزبانی میں بڑی سفارتی سرگرمی کا آغاز ہو گیا ہے۔ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اپنے اعلیٰ سطحی وفود کے ہمراہ دفترِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
 اسحاق ڈار نے مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے ایک مؤثر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا۔
 ملاقات کے دوران پاکستان، مصر اور ترکیہ نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ماہرین اس بیٹھک کو "اسلام آباد انیشیٹو" قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیہ کا ایک میز پر بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

ٹیگز: