Wed, September 16, 2026

حکومت کا عوام کے لیے ریلیف: پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی

حکومت کا عوام کے لیے ریلیف: پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق، پیٹرول ایک روپے سستا کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔


پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں آج رات 29 مارچ سے نافذ العمل ہوں گی۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ٹیگز: