Wed, September 16, 2026

کاروباری ہفتے کا آغاز منفی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں نمایاں گراوٹ

کاروباری ہفتے کا آغاز منفی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں نمایاں گراوٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا اور پورا دن مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نمایاں خسارے کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,156 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران 86 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 43 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 114 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کا حجم کم ہو کر 20 ہزار 20 ارب روپے رہ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوا، جبکہ 24 جون کو اس کی قیمت 278 روپے 20 پیسے تھی۔

ٹیگز: