Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا آغاز منفی زون میں، 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا آغاز منفی زون میں، 100 انڈیکس میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز آج منفی زون سے ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 98 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی۔ اس وقت انڈیکس 166,454.50 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ گزشتہ دنوں کی تیز اُتار چڑھاؤ کے بعد، جہاں ایک دن 500 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، وہیں اب کاروبار میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ تیسرے روز کے آغاز میں انڈیکس ایک لاکھ 67,984 پوائنٹس تک پہنچا تھا، لیکن ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس نیچے آ کر ایک لاکھ 66,553 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹیگز: