Wed, September 16, 2026

گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا

گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ نوابشاہ میں 44، سکھر میں 43، بہاولپور اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، جہلم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ پشاور، ملتان اور مٹھی میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد اور سرگودھا میں 39، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور بنوں میں 38، راولپنڈی، چترال اور گلگت میں 37 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

مظفرآباد اور ٹھٹھہ میں پارہ 36 ڈگری جبکہ کراچی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: