Wed, September 16, 2026

پنجاب میں دفعہ 144 کی مدت میں 7 دن کی توسیع، عوامی اجتماعات پر پابندیاں برقرار

پنجاب میں دفعہ 144 کی مدت میں 7 دن کی توسیع، عوامی اجتماعات پر پابندیاں برقرار

لاہور: پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کو مزید 7 روز کے لیے بڑھا دیا ہے، جس کے تحت صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا ممنوع ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جو صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔ اشاعت اور تقسیم اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین کے دوران دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوگا۔دفعہ 144 کی یہ توسیع 24 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ٹیگز: