اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن "غضب للحق" کے تحت افغان سرحدی علاقوں پکتیا، کنڑ اور پکتیکا میں بڑی کارروائیاں کیں، جن کے دوران دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں میں 25 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔