Wed, September 16, 2026

امن و اتحاد کے فروغ کے لیے علماء کا کردار اہم ہے، گورنر خیبرپختونخوا

امن و اتحاد کے فروغ کے لیے علماء کا کردار اہم ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے عزائم کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے ناکام بنایا جائے گا۔

علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی سمیت ملک کے معروف علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

ٹیگز: