Wed, September 16, 2026

کال سینٹرز کی رجسٹریشن لازمی، ’آپریشن گرے‘ کا دائرہ صوبوں تک پھیلانے کا فیصلہ

کال سینٹرز کی رجسٹریشن لازمی، ’آپریشن گرے‘ کا دائرہ صوبوں تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:مالی اور ڈیجیٹل فراڈ کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر کے کال سینٹرز کے لیے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کال سینٹرز کو اب تین وفاقی اداروں   این سی سی آئی اے، پی ٹی اے اور ایک حساس ادارے   کی منظوری کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا۔

وفاقی سطح پر جاری ’آپریشن گرے‘ کو اب صوبوں تک وسعت دی جائے گی، جس کے تحت غیر لائسنس یافتہ اور مشکوک کال سینٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔


ایف آئی اے کی جانب سے بھی اس آپریشن میں بھرپور شرکت متوقع ہے، اور منظم ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدامات سائبر کرائم کے خلاف حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں اور اس کا مقصد جدید انفرا اسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل دھوکہ دہی کا مؤثر سدباب ہے۔

ٹیگز: