Wed, September 16, 2026

سربراہ اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں ہولناک بات کا اعتراف

سربراہ اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں ہولناک بات کا اعتراف

کیلیفورنیا : اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے ایک پوڈ کاسٹ میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کو جذباتی یا ذہنی مسائل کے لیے تھراپسٹ کی طرح استعمال کرنا محفوظ نہیں ہے کیونکہ اس پر کوئی قانونی راز داری لاگو نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی مریض ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تو قانون اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس کے راز محفوظ رہیں گے، لیکن چیٹ جی پی ٹی کے معاملے میں ایسی کوئی قانونی ضمانت موجود نہیں۔ صارفین جو بھی باتیں اس سے کرتے ہیں، ان کا مکمل طور پر خفیہ رہنا یقینی نہیں۔

سام آلٹمین نے کہا کہ صارفین کو اپنی ذاتی اور حساس معلومات شیئر کرتے وقت بہت احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ ابھی تک اے آئی کے لیے کوئی ٹھوس قانونی یا پالیسی فریم ورک تیار نہیں ہوا ہے۔ اس لیے اسے پیشہ ور تھراپی یا مشاورت کا نعم البدل نہیں سمجھنا چاہیے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں لوگ ذہنی صحت کے مسائل کے لیے اے آئی کا بڑھتا ہوا استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین بھی تاکید کرتے ہیں کہ حساس معلومات شیئر کرنے سے پہلے پرائیویسی پالیسی پڑھ لینی چاہیے اور ضروری ہو تو ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔

ٹیگز: