Wed, September 16, 2026

راولپنڈی: دفعہ 144 یکم جنوری تک جاری، سیاسی اور عوامی اجتماعات پر پابندی

راولپنڈی: دفعہ 144 یکم جنوری تک جاری، سیاسی اور عوامی اجتماعات پر پابندی

راولپنڈی :راولپنڈی میں دفعہ 144 کو یکم جنوری تک توسیع دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی جلسے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات ممنوع ہوں گے۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یکم جنوری کے بعد صورتحال کے مطابق پابندیاں ختم یا بڑھائی جا سکتی ہیں۔

ٹیگز: