Wed, September 16, 2026

دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:عظمیٰ بخاری

 دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے سے سب کو سبق لینا چاہیے اور آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاست کے ساتھ ساتھ والدین اور سوسائٹی کی بھی ذمہ داریاں ہیں تاکہ بچوں کو ایسے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ بچی سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور اس کے ذہن میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے والدین اور معاشرے پر زور دیا کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے عناصر سے بچائیں جو ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: