Wed, September 16, 2026

شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے دن تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے دن تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 1992 میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف 188 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

شان مسعود کی یہ ڈبل سنچری پاکستان میں سب سے تیز بنائی گئی ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر وہ 185 گیندوں پر 212 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2006 میں لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

ٹیگز: