Wed, September 16, 2026

ایران جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ

ایران جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ

تہران : ایران نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں تو وہ اپنے جوہری پروگرام پر دوبارہ بات چیت شروع کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھ کر اس بات کا اعلان کیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں طرف سے اچھا رویہ ضروری ہے اور ایسے اقدامات سے بچنا چاہیے جو بات چیت کو نقصان پہنچائیں۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کے لیے رسمی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کر رہے ہیں۔

ان ممالک نے کہا ہے کہ پابندیوں کے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کر رہے ہیں جس کے تحت 30 دن کے اندر پابندیاں دوبارہ لگائی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان نئے معاہدے پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔

ٹیگز: