دبئی: متحدہ عرب امارات نے عالمی تیل مارکیٹ کو حیران کرتے ہوئے یکم مئی سے 'اوپیک' اور 'اوپیک پلس' اتحاد سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ اقدام ملک کی نئی طویل المدتی معاشی حکمتِ عملی اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اماراتی حکومت کے مطابق، آبنائے ہرمز میں حالیہ تناؤ اور تیل کی عالمی سپلائی میں بار بار پیدا ہونے والے تعطل نے مارکیٹ کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ یو اے ای نے واضح کیا ہے کہ وہ اب اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے آزادانہ پالیسی اپنائے گا۔