Wed, September 16, 2026

پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس نہ دینے کا فیصلہ، رجسٹریشن پر مزید کام جاری

پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس نہ دینے کا فیصلہ، رجسٹریشن پر مزید کام جاری

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹارلنک کو فوری طور پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے سٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس اے آر بی) کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کی شرط پر مشروط  ہے۔

پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی، اور اب کمپنی کو اس کی مستقل رجسٹریشن کے تمام تکنیکی اور قانونی معاملات مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی اے کے اس فیصلے کا مقصد اسٹارلنک کی خدمات کو پاکستان کے قوانین اور ریگولیشنز کے مطابق لانا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور معیاری سروس فراہم کی جا سکے۔

اس فیصلے کے بعد اسٹارلنک کی پاکستان میں آپریشنز کے آغاز میں مزید وقت لگنے کا امکان ہے، جس سے کمپنی کی سروسز کے شروع ہونے کی تاریخ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: