Wed, September 16, 2026

پاکستان میں بھارت سے ممکنہ خطرے کا پیشگی بندوبست:پہلگام کے بعد فضائی سکیورٹی سخت

 پاکستان میں بھارت سے ممکنہ خطرے کا پیشگی بندوبست:پہلگام کے بعد فضائی سکیورٹی سخت

اسلام آباد :پہلگام واقعے نے پاک بھارت تعلقات میں ایک بار پھر تناؤ کی فضا کو جنم دیا ہے، اور اس کے فوری اثرات پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر غیر معمولی نگرانی کا عمل جاری ہے، خاص طور پر ان پروازوں پر جو بھارتی فضائی حدود سے گزر کر پاکستان پہنچتی ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگرچہ بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ عسکری اقدام سامنے نہیں آیا، مگر پاکستان نے مکمل پیشگی انتظامات کرتے ہوئے ایئر ڈیفنس سسٹم کو متحرک کر دیا ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر طیارے سے ایئر ڈیفنس نمبر طلب کیا جائے۔

یہ فیصلہ نہ صرف سیکیورٹی کے لیے اہم ہے بلکہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ پاکستان ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ فضائی حدود کی نگرانی کو صرف احتیاطی تدبیر نہیں بلکہ قومی سلامتی کی ترجیح سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: