نئی دہلی: بھارتی فوج کی صفوں میں اس وقت شدید اضطراب پایا جا رہا ہے، جب بارہمولا کے قریب دو فوجی یونٹوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بارڈر سکیورٹی فورس نے دوران پٹرولنگ 13 سکھ لائٹ انفنٹری پر گولیاں چلائیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی فوج میں اس قسم کی اندرونی جھڑپ کی اطلاعات آئی ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں مختلف قومیتی گروپوں کے درمیان عدم اعتماد، انتظامی کوتاہی اور ذہنی دباؤ اس قسم کے واقعات کو جنم دے سکتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آیا یہ واقعہ صرف ایک "غلط فہمی" تھا، یا بھارتی فوج کے اندر ایک گہری دراڑ کا پتہ دے رہا ہے؟ سکھ اہلکاروں میں پایا جانے والا غصہ اور بے چینی ممکنہ طور پر بھارتی فوجی نظام کے لیے ایک چیلنج بن سکتی ہے۔