Wed, September 16, 2026

بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر نسلی کشیدگی کی لپیٹ میں آگئی

بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر نسلی کشیدگی کی لپیٹ میں آگئی

منی پور:بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر نسلی کشیدگی کی لپیٹ میں آگئی۔ ہندو انتہا پسند گروپ ارمبائی تنگول کے ارکان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے، جس کے بعد کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

ریاستی دارالحکومت امپھال میں مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے، بس کو نذر آتش کیا اور شاہراہیں بند کر دیں۔ متاثرہ علاقوں میں 10 روزہ ہڑتال کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

منی پور گزشتہ دو سال سے میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری نسلی کشمکش کا شکار ہے، جس میں اب تک سیکڑوں جانیں جا چکی ہیں اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار الزام عائد کرتے ہیں کہ مقامی قیادت سیاسی فوائد کے لیے اس خونریزی کو ہوا دے رہی ہے۔

ٹیگز: