اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ ان حملوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور تمام سسٹمز محفوظ رہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (NTC) کے پاس ہے، جو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بہترین سسٹمز رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان میں کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں اور سائبر سیکیورٹی کے لیے نیشنل تھریٹ انٹیلیجنس سسٹم بھی فعال ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے معاملے میں دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے اور اس نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے اور ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔