Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی، اٹاری بارڈر پر ناخوشگوار واقعہ

بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی، اٹاری بارڈر پر ناخوشگوار واقعہ

اسلام آباد : اٹاری بارڈر پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان ہائی کمیشن کا ایک افسر اور عملے کے سات  افراد  جو کہ واہگہ کے راستے وطن واپس آ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی پاکستانی عملہ بارڈر پر پہنچا، بھارتی حکام نے اُن کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیے اور بھارتی میڈیا کے افراد نے وہاں شور شرابا شروع کر دیا۔ بھارتی صحافیوں نے عملے سے تکرار کی اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ وہاں بھارتی فوج اور پولیس بھی موجود تھی لیکن انہوں نے اس رویے کو روکنے کے بجائے نظرانداز کیا۔

یہ سب ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت کی طرف سے پہلگام واقعے پر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور واہگہ بارڈر کے ذریعے دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

ٹیگز: