اسلام آباد : بھارت نے بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں کسانوں کو فصلوں کی کٹائی مکمل کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں موجود ایک گردوارے سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کسانوں کو 2 دن کی مہلت دی ہے، جس کے بعد سرحد کے قریب کے گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔
بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ جو کسان اپنی فصلوں کی کٹائی کرنا چاہتے ہیں، وہ 2 دن کے اندر یہ کام مکمل کر لیں۔ اس کے بعد ان کے لیے سرحد کے قریب جانا ممکن نہیں ہوگا۔ دوسری طرف، دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت کے ایسے اقدامات اس کی جنگی تیاریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان بھی خود کو محفوظ نہیں پائے گا، اور جنگ کا اختتام پاکستان کے حق میں ہوگا۔