کوئٹہ : کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی زیارت کے علاقے سنجاوی میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ان کا خاتمہ کر دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھتے تھے اور کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ کامیاب آپریشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے میں اہم قدم ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں بھی ایک کارروائی کی تھی، جس میں خودکش بمبار سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔