Wed, September 16, 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے والی مردوں کی ٹیم کے لیے دل سے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل بڑا موقع ہے، ہماری دعائیں اور مکمل سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انشاءاللہ پاکستان یہ میچ جیت کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گا۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ آج کا دن پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ بہادری سے کھیلیں کیونکہ اللہ ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری خواہش ہے کہ آپ ایشیا کپ جیت کر واپس آئیں، گڈ لک!"

عالیہ ریاض نے بھی کہا کہ سب کی دعائیں پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ ہیں، "بیسٹ آف لک، پوری جان لگا کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔"

اومیمہ سہیل، نتالیہ پرویز، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات دیں اور کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ دعا گو ہے۔ انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔ 

ٹیگز: