Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں زبردست گراوٹ، فی تولہ 14 ہزار روپے سستا

سونے کی قیمت میں زبردست گراوٹ، فی تولہ 14 ہزار روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گِری ہیں، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کی کمی کے بعد 3940 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور ملکی کرنسی کے رجحانات اس کمی کی اہم وجوہات ہیں۔

ٹیگز: