Wed, September 16, 2026

اسرائیلی آرمی چیف کا جنگ بندی کے باوجود حماس کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

اسرائیلی آرمی چیف کا جنگ بندی کے باوجود حماس کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

تل ابیب : جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ تب تک ختم نہیں ہو گی جب تک غزہ میں گرفتار آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ماضی کا بوجھ اٹھا کر آگے بڑھنا ہے اور اس سے سیکھنا ہمارا فرض ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کو اپنے تجربات سے سبق بھی حاصل کرنا ہوگا، اور وہ اس عمل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ کریں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے فوجیوں کو بتایا کہ "ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں مغویوں کی واپسی اور حماس کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنی ہے۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی محاذ پر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: