Wed, September 16, 2026

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، ایک فلسطینی شہید اور خاتون زخمی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، ایک فلسطینی شہید اور خاتون زخمی

غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

اس کے ساتھ ہی رفاہ کراسنگ جزوی طور پر کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچے ہیں۔ اسرائیل سے فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی باقیات غزہ واپس بھیج دی گئیں، جن میں 54 لاشیں اور 66 ڈبوں میں انسانی باقیات شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ ان لاشوں اور باقیات کی فرانزک جانچ اور دستاویزی کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

 
 

ٹیگز: