Wed, September 16, 2026

خلیج میں نئی سیکیورٹی لکیر: صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے پاس رکھنے کا اعلان، عمان کو سنگین نتائج کی وارننگ

خلیج میں نئی سیکیورٹی لکیر: صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے پاس رکھنے کا اعلان، عمان کو سنگین نتائج کی وارننگ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے ایک اور اہم اتحادی مسلم ملک، عمان کو براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے سخت ترین دھمکی دے دی ہے۔ امریکی صدر نے عمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رویے میں فوری طور پر تبدیلی لائے، بصورتِ دیگر اسے بھی تباہ کر دیا جائے گا۔

عالمی تجارت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی بحری گزرگاہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قوت کا تسلط برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور امریکہ یہاں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان عالمی توانائی کی سپلائی لائن اور خلیجی ممالک کے ساتھ امریکی تعلقات میں ایک نئے تناؤ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: